ایم کیوایم نے ڈاکٹر صغیر کی بنیادی رکنیت خارج کر دی
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم نے ڈاکٹر صغیر احمد کی بنیادی رکنیت خارج کر دی ہے ۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں ثابت کریں ۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک کو راہ سے ہٹانے کی سازشیں کئی بار کی گئیں لیکن ہر بار سازشی تھیوریاں بنانے والے ہی ناکام ہوئے ہیں ۔