Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم کیوایم نے پاک سرزمین پارٹی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج دے دیا

ایم کیوایم نے پاک سرزمین پارٹی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج دے دیا
April 17, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں کی انتخاب میں ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔ مصطفی کمال کا ہر فورم پر جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے خورشید میموریل ہال میں پارٹی رہنماوں نے پہلی بار پاک سرزمین پارٹی اور مصطفی کمال کا نام لے کر تنقید کی اور دل کی بھڑاس نکالی۔ سندھ اسمبلی میں لیڈر حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے بھی مصطفی کمال اور پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں مصطفی کمال اور انکے ساتھی حصہ لیں‘ ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔ ایم کیو ایم رہنماوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیشہ ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ پارٹی رہنماوں یا ورکرز نے فون کرنا شروع کردیئے تو کراچی سمیت کہیں بھی رہنے کی جگہ نہیں ملے گی۔