Wednesday, September 28, 2022

ایم کیوایم نے سندھ کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

ایم کیوایم نے سندھ کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا
کراچی (92نیوز) فاروق ستار نے کہا ہے کہ فیملی میں کوئی مسئلہ ہو تو پھر سکیورٹی خدشات تو ہوں گے۔ وقتی مزے کیلئے سنسنی پھیلانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے سندھ کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں شفاف مردم شماری کی جائے تو قومی اسمبلی میں کراچی کی پینتیس سے چالیس نشستیں ہو جائیں گی۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار پی ایس ایک سو چھ کے ضمنی انتخاب کی افتتاحی مہم کے لیے لیاقت آباد پہنچے اور حلقے سے پارٹی امیدوار محفوظ یار خان کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک نجی دورے پر گیا تھا واپس آگیا ہوں۔ محفوظ یار خان کی خدمات ملک کے لیے ہیں۔ جمہورہت کے لیے قربانی دینے والوں کی جگہ دیگر جماعتوں میں پچھلی صفوں میں ہوتی ہے لیکن ایم کیو ایم میں ہمیشہ آگے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ یار خان زیادہ ووٹ حاصل کر کے اسمبلی میں پاکستان کی خدمت کریں گے۔ لیاقت آباد والے ضمنی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔