Saturday, July 27, 2024

ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کی فاروق ستار کو واپسی کی پیشکش

ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کی فاروق ستار کو واپسی کی پیشکش
March 26, 2018

 کراچی (92 نیوز) فاروق ستار کی پتنگ کٹی تو ایم کیوایم بہادر آباد گروپ کو ان کی یاد ستانے لگی ۔ ایم کیوایم بہادر آباد گروپ نے فاروق ستار کو واپسی کی پیشکش کر دی ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنما فروغ نسیم نے کہا کہ متحدہ میں قیادت کا کوئی بحران نہیں، تاہم فاروق بھائی سے درخواست ہے وہ پارٹی میں واپس آجائیں، دل میں کچھ نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے فاروق ستار کو نہیں ہٹایا، وہ بڑے بھائی ہیں، بہادر آباد میں ان کا کوئی مخالف اور دشمن نہیں ۔

 ادھر ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی تقسیم کیخلاف تھے، پارٹی کو متحد ہو کر چلانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور لوگوں میں ابہام دور ہو گیا، ذاتی مفاد کے بجائے پارٹی مفاد اہم ہے ۔ آج ایم کیوایم کا نظریہ جیت گیا ۔