Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم ڈی پی آئی اے کو دس ہزار پاؤنڈجرمانہ

ایم ڈی پی آئی اے کو دس ہزار پاؤنڈجرمانہ
August 27, 2015
لندن(92نیوز)برطانوی بارڈرسکیورٹی فورس نے مسافروں اور فلائٹ کریو کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان پر دس ہزار پاونڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کےمطابق قومی ایئر لائن کو ڈوبانے کے لیے حکام نے کوئی کسر نہ چھوڑی،برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی، اور ہزاروں پاونڈ کا جرمانہ ادارے پر سر کردیا ۔ باکمال افسران نے برطانوی حکام کومارچ میں مسافروں اور فلائٹ  پر سفر کرنے والے عملے کی تحریری معلومات فراہم نہیں کی جس پر برطانوی بارڈر سیکورٹی فورس نے دس ہزار پاونڈ جرمانہ ادا کردیا گیا۔  جس کے بعد پی آئی اے حکام کی نااہلی کا بوجھ پڑے گا ابتر حال ادارے پر۔ اور اگر دو ماہ میں وضاحت نہ کی تو 16 لاکھ20  ہزار پاکستانی روپے  جرمانے کی ادائیگی کرنی پڑے گی، قومی ائیر لائن کی انتظامیہ پانچ ماہ سے غفلت کا مظاہرہ کررہی تھی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں لینڈنگ رائیٹس معطل ہوسکتے ہیں۔