Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ایم پی اے کے بھائی نے زمین کے تنازع پر غریب کسان کو قتل کردیا

ایم پی اے کے بھائی نے زمین کے تنازع پر غریب کسان کو قتل کردیا
April 5, 2015
بہاولپور(92نیوز)ایک اور غریب بگڑے ریئس زادے اور ایم پی اے کے بھائی کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خالد ججہ کے بھائی کاغریب کسان اللہ بخش کے ساتھ کافی عرصہ سے زمین کا تنازع چلا آرہا ہے تھا ۔ آج جب اللہ بخش عدالت کی طرف سے متنازعہ زمین کےلئے گئے سٹے آرڈر کو دکھانے کےلئے بگڑے جاگیرداروں کی طرف جارہا تھاکہ راستے میں ہی اسے مجرم راشد ججہ اور اس کا بیٹا محمد دلشاد مل گئے ۔ غریب کسان نے سٹے آرڈران کو دکھایا تو راشد ججہ طیش میں آگئے اور ایک غریب کسان کو سبق سکھانے کےلئے اس پر اندھادھند گولیوں کی بوچھاڑ کردی ۔ ان گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے غریب اللہ بخش موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی تاہم ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ مقتول کے ورثاء اور رشتہ داروں نے میت کو بہاولپور پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نےوزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کروایا جائے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہورمیں یکم اپریل کو ایک بگڑے رئیس زادے نے ایک یتیم بچے زین کو گولیاں مار کر اس کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔