Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم پی اے کی بیٹی کے تشدد سے 16 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق

ایم پی اے کی بیٹی کے تشدد سے 16 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق
July 12, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ایم پی اے کی بیٹی کے تشدد سے 16 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اکبری دروازہ پولیس سٹیشن کے باہر انصاف کی بھیک مانگنے والے والدین ہیں 16 سالہ اختر کے،، جو اپنی مالکن کے تشدد سے جان دے بیٹھا۔

رکن پنجاب اسمبلی کی بیٹی فوزیہ نے اختر اور اس کی گیارہ سالہ بہن عطیہ پر شدید تشدد کیا، جس سے اختر جاں بحق ہوگیا۔ مگر ورثا کو اطلاع دی گئی کہ ان کے بیٹے کی طبیعت ناساز ہے۔ ورثا پہنچے تو اختر کا دم نکل چکا تھا۔

والد اسلم نے پولیس کو فون کیا تو فوزیہ اور اہلخانہ گھر سے فرار ہوگئے۔ مقتول اختر کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں بچوں سے ملنے نہیں دیتے تھے۔

سنگدل فوزیہ کے تشدد کا شکار بننے والی عطیہ نے بتایا کہ ہم بہن بھائی پر لوہے کے چمچوں سے تشدد ہوتا اورجلایا بھی جاتا تھا۔

اختر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر مقدمہ میں چائلڈ لیبر کی دفعہ اور عطیہ پر تشدد کی دفعہ درج نہیں کی گئی،، ورثا پوسٹ مارٹم کے بعد اختر کی لاش لےکراوکاڑہ چلے گئے۔۔