Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم پی اے ندیم عباس بارا کا پولیس پر تشدد ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

ایم پی اے ندیم عباس بارا کا پولیس پر تشدد ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
July 29, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ ہنجر وال میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ندیم عباس بارا کی جانب سے پولیس پر تشدد کا چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب کو نو منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ رات گئے لاہور کے علاقہ ہنجروال میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر خوب آتش بازی کی گئی۔ پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی تو نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایس ایچ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائی تو واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب پولیس سید کلیم امام اور دیگر افسران پیش ہوئے اوربتایا کہ پچاس افراد کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ ہنجرال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں اٹھائیس ملزم نامزد ہیں جن میں سے اکیس کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے  دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔