Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایم پی اے مجید اچکزئی کا جائیداد کے تنازع پر مخالف ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا

ایم پی اے مجید اچکزئی کا جائیداد کے تنازع پر مخالف ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا
March 7, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی گارڈ کے ساتھ مخالف کے گھر پہنچ گئے۔ گیٹ اور دیوار پر توڑ پھوڑ کی۔ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔

ایم پی اے مجید اچکزئی نے جائیداد کے تنازع پر مخالف ڈاکٹر زمرد کی غیر موجودگی میں ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

گیٹ اور دیوار کی توڑ پھوڑ کی، مخالف کو للکارتے رہے اور دھمکیاں دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔ سارے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔

ڈاکٹر زمرد کے مطابق مجید اچکزئی اپنی شرائط اور قیمت پر جائیداد خریدنا چاہتے ہیں۔ انکار پر گھر پر دھاوا بول دیا اور اہلخانہ کو سنگین دھمکیاں بھی دیں۔۔