ایم پی اے ارم عظیم فاروقی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کیلئے معطل
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایم پی اے ارم عظیم فاروقی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کیلئے معطل کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ارم فاروقی دو ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں جس کی وجہ سے رابطہ کمیٹی نے پارٹی رکنیت تین ماہ کیلئے معطل کردی ۔دوسری طرف متحدہ کی قیادت نے حیدر آباد کی زونل کمیٹی معطلی کے چند گھنٹے بعد بحال کر دی۔