Monday, October 3, 2022

ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا

ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے ساتھ ہی  ایم سی آئی کے شتر مرغ نے سر ریت سے باہر نکال لیا ، شہربے مثال  کے کئی مسئلوں سے بے نیاز اور فنڈز کے فقدان کا رونا روتا ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا۔ شہر بے مثال گونا گوں مسائل کا شکار ہیں ، جابجا بکھرے کوڑے کے ڈھیر  ہیں ، جی سکیٹرز میں پانی کو ترستے عوام ٹینکرز مافیا کے  رحم و کرم پر ہیں لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام منظر عام سے غائب ہیں ۔ آزادی مارچ نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو میٹرو پولیٹن کارپوریشن  حکام مسلم لیگ ن سے وابستگی کے طفیل شرکاء کی خدمت کو پہنچ گئے ، مئیر اسلام آباد  شیخ انصر عزیز کی جانب سے مالی معاونت اور دیگر خدمات کے حکم کا بر ملا اعلان بھی کیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر واٹر سپلائی شاہد اقبال دھرنا منتظمین کو  بار بار کہتے رہے کہ وہ مئیر اسلام آباد انصر عزیز کی ہدایت پر آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ [caption id="attachment_249459" align="alignnone" width="500"]ایم سی آئی ‏ آزادی مارچ شرکاء اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شتر مرغ ‏ فنڈز ‏ فقدان ‏ ٹینکرز مافیا ‏ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ‏ وابستگی ‏ طفیل ‏ مئیر اسلام آباد ‏ شیخ انصر عزیز ‏ ڈائریکٹر واٹر سپلائی ‏ شاہد اقبال ‏ دھرنا منتظمین ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا[/caption] یاد رہے کہ ایم سی آئی کے ملازمین فنڈز کی عدم دستیابی کے پراپگینڈا  تلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کا حکومت مخالف دھرنے کی مالی معاونت اور خدمت ان کے فرائض پر سوالیہ نشان ہے۔