Saturday, March 2, 2024

ایم ایم عالم کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے ‏

ایم ایم عالم کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے ‏
March 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) 1965 کی جنگ میں  بھارت کے دانت کھٹے کر کے شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم  کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے ، جنگی محاذ پر لازوال تاریخ رقم کرنے والے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کو قوم کا سلام ۔

پلٹ کر چھپٹنا  ، چھپٹ کر پلٹنا ، جرات اور بہادری کی مثال پاک فضائیہ کا فخر محمد محمود عالم جوایم ایم عالم کےنام سےمشہور ہیں ۔  1965میں بھارت نےپاکستان پرجارحیت مسلط کی ، اس کےطیارے پاکستانی فضائی حدود میں آئے توپاکستانی  شائین میں  فضا میں بلند ہوئے ۔

ایم ایم عالم نے  سرگودھا کے محاذ پردشمن کے 5 ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں گراکر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔

ان میں سے چار جہاز تیس سیکنڈز میں مار گرائے گئے تھے جو نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ عالمی جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔

ایم ایم عالم ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو تکنیکی اعتبار سے ہنٹر طیارے سے زیادہ برق رفتار تھا ،

اسکورڈن لیڈر،انسٹرکٹر،ڈائریکٹر آپریشن،اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہنے والے پاکستانی ہیروکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن پاکستانیوں کےدلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔