ایم ایس سول اسپتال ساہیوال کا رضاکار کی میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار

ساہیوال ( 92 نیوز ) ایم ایس سول اسپتال ساہیوال نے دربار پاکپتن پرایلیٹ فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے رضا کار کی میڈیکل سرپورٹ دینے سے انکار کر دیا۔
ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے رضاکار پر تشدد کے واقعے کو دن بیت گئے مگر ایم ایس کی جانب سے رپورٹ جاری نہ کی گئی ، پولیس نے بھی میڈیکل رپورٹ حاصل نہ کی۔
آر پی او ساہیوال سے رابطے کی کوشش پر بتایا گیا وہ چھٹی پر ہیں۔