Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایم آئی فائیو نے نوبل انعام یافتہ ناول نگار اور ‘‘دی گولڈن نوٹ بک’’ کی خالق ڈورس لیسنگ بارے خفیہ معلومات جاری کر دیں

ایم آئی فائیو نے نوبل انعام یافتہ ناول نگار اور ‘‘دی گولڈن نوٹ بک’’ کی خالق ڈورس لیسنگ بارے خفیہ معلومات جاری کر دیں
August 21, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو نے نوبل انعام یافتہ ناول نگار ڈورس لیسنگ  کے بارے میں خفیہ معلومات جاری کر دی ہیں۔ برطانوی انٹیلی جنس بیس سال تک ڈورس لیسنگ کی کڑی نگرانی کرتی رہی۔ لیسنگ بائیں بازو کے رجحانات رکھنے کے علاوہ نسل پرستی کیخلاف تحریک میں بھی متحرک تھیں اور انیس سو تینتالیس میں برطانوی انٹیلی جنس کی نظر میں آئیں  جس کے بعد انیس سو چونسٹھ تک ان کی نگرانی کی جاتی رہی۔ وہ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں لکھے گئے ناول ‘‘دی گولڈن نوٹ بک’’ کی خالق تھیں اور انہیں دو ہزار سات میں نوبل انعام دیا گیا۔ وہ دو ہزار تیرہ کو چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔