Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایمیزون کے سی ای او دنیاکے امیر ترین انسان،بل گیٹس کا دوسرا نمبر

ایمیزون کے سی ای او دنیاکے امیر ترین انسان،بل گیٹس کا دوسرا نمبر
October 4, 2018
لندن ( 92 نیوز) فوبز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ جاری کردی ، ایمیزون کے سی ای او جیف بزاس دنیا کے امیر ترین شخص کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب  رہے ،  مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس دوسرے نمبر پر جبکہ امریکی کاروباری وارن بوفے تیسرے نمبر پر ہیں۔ امریکی بزنس میگزین فوربز نے دولت کے ڈھیر لگانے والے افراد کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایمیزون کے سی ای او جیف بزاس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ سابق نمبر ون بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالر بتائی گئی ہے، 62 سالہ بل گیٹس امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے مالک ہیں۔ ارب پتی افراد کی فہرست میں امریکی کاروباری وارن بوفے تیسرے نمبر پر رہے جو برکشائر ہیتھوے نامی کمپنی کے مالک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 71 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں، بھارت سے تعلق رکھنے والے مکش امبانی 19ویں، امریکی ایلن مسک 54ویں، بھارت کے عظیم پریم جی 58ویں اور لکشمی متل 62ویں نمبر پر ہیں۔