Friday, September 20, 2024

ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی، ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی، ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
October 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے ٹائیگر ڈی جے بٹ نے ریڈ زون میں لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کا ذمہ دار تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کو  ٹھہرا دیا  اور عدالت سے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کی درخواست کر ڈالی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جے بٹ کے خلاف دھرنوں میں لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید نے کی دوران سماعت ملزم ڈی جے بٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ اس جرم میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت بھی شامل ہے انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ جبکہ ڈٰی جے بٹ کے وکیل قیصر عباس نے مؤقف اپنایا کہ سواسال گزر چکا ہے مقدمے میں  ڈی جے بٹ کے علاوہ دیگر 15افرادا بھی نامزد ہیں لیکن پولیس نا تو انہیں گرفتار کیا اور نا ہی ان کے خلاف چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے پولیس کو حکم دیا کہ عمران خان ،اسد عمر اور  ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر ملزمان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ،عدالت نے پی ٹی آئی اور وعوامی تحریک کی قیادت کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی۔