Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایمپرا کے نئے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

ایمپرا  کے نئے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
March 1, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز رائٹس کی جانب سے سالانہ عشائیہ اور حلف برداری کی پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے ایمپرا کے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لیا ۔
ادھر فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ۔
ایمپرا کے صدر راؤ شاہد نے کہا کہ پروڈیوسرز کی کمیونٹی کی فلاح اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔
الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز رائٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں پروڈیوسرز کی بڑی تعداد اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔