Sunday, December 4, 2022

  ایمپائرکے سری ناتھ گوتم گمبھیر کے غصے کا شکار

   ایمپائرکے سری ناتھ گوتم گمبھیر کے غصے کا شکار
  فیروزشاہ کوٹلہ(سپورٹس ڈیسک)بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کی گمبھیرتا کم نہ ہوئی بگڑے بچے کی طرح حریف کھلاڑیوں سے جھگڑنے کی شہرت رکھنے والے کرکٹر نے اس بار تو حد ہی کر دی حریف کھلاڑی کا غصہ ایمپائر پر بھی نکال دیا۔ تفصیلات کےمطابق بنگال اور دہلی کی ٹیموں کے درمیان نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں رانجی ٹرافی کا میچ کھیلا جا رہا تھا۔  بنگال کے کپتان منوج تیواڑی  نے جب پویلین سے ہیلمٹ کے لئے اشارہ کیا تو دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے اسے تاخیری حربہ جانتے ہوئے تیواڑی پر طنز کیا۔ تیواڑی نے جواب دیا تو گمبھیر نے اسے کہا ’’شام کو مل، تجھے ماروں گا‘‘جس پر  تیواڑی نے جواب دیا کہ ’’شام کیا، ابھی باہر چل‘‘ دونوں کے درمیان تو تکار بڑھی اور نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی۔ ایمپائر کے سری ناتھ بیچ بچاؤ کرانے کے لیے آگے بڑھے تو گمبھیر نے انہیں بھی کہنی جڑ دی۔