ایمن آباد : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
ایمن آباد(92نیوز)گوجرانوالا کے نواحی علاقے ایمن آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ ،دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد پنجاب بھر میں اہم کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن کارروائی کرنے سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ۔