Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایمنسٹی سکیم پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے: نعیم الحق

ایمنسٹی سکیم پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے: نعیم الحق
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہےکہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور قانونی کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق ملیر بار پہنچے تو انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں ایمنسٹی اسکیم پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے، اسکیم سے مخصوص لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے غیرقانونی طور پر اثاثے بنانے اور آمدنی میں اضافہ کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر سات ارب روپے کا قرضہ حاصل کررہی ہے جبکہ چار ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں، ایف بی آر کی فہرست کے مطابق تیس ہزار لوگ کبھی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان تیس ہزار لوگوں سے ٹیکس وصول کرے۔