Tuesday, April 30, 2024

ایمنسٹی انٹرنیشنل نےآنگ سان سوچی سے ایوارڈ واپس لے لیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نےآنگ سان سوچی سے ایوارڈ واپس لے لیا
November 13, 2018
لندن (92 نیوز) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو دیا گیا ایوارڈ واپس لے لیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آنگ سان سوچی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے نظریں چرانے پر یہ  اقدام اٹھایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ آنگ سان سوچی نے مظالم پر خاموشی اختیار کرکے اس اخلاقی اقدار کو دھوکا دیا جس کیلئے انہوں نے جدوجہد کی تھی۔ آنگ سان سوچی کو  دو ہزار نو میں  نظر بندی کے دوران  "ضمیر کی سفیر" کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔