Tuesday, November 29, 2022

ایمرجنگ کرکٹ کیمپ :33 کھلاڑیوں نے پی سی بی کو رپورٹ کردی

ایمرجنگ کرکٹ کیمپ :33 کھلاڑیوں نے پی سی بی کو رپورٹ کردی
  لاہور(92نیوز)قذافی سٹیڈیم میں ایمرجنگ کرکٹ کیمپ میں بلائے گئے 39 کھلاڑیوں میں سے 33 نے رپورٹ کر دیا چئیرمین پی سی بی  شہر یار خان کہتے ہیں با صلاحیت کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز سیریز میں مواقع دیئے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کیمپ میں ایمرجنگ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے والے 6 کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اس موقع پرچیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیناہے اگرچہ کیمپ مختصر ہے تاہم مکی آرتھر  نوجوان کھلاڑیوں کو جانچ لیں گے۔ شہر یار خان نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری  کیمپ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر  مستقبل کے لئے کھلاڑیوں تلاشں کریں گے۔