Tuesday, November 29, 2022

ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
 ڈھاکا (92 نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 3 رنز سے شکست دی ۔ 268 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 264 رنز بنا سکی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عمیر یوسف 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ سیف بدر نے 47 اور حیدر علی نے 43 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیوم ماوی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ اچھے آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی اور 8 وکٹوں پر 264 رنز بنا سکی اور پاکستان نے 3 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔