Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایما طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

ایما طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی
March 2, 2018

لندن (92 نیوز) ایما طوفان کے باعث یورپ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ایک ہفتے کے دوران پولینڈ میں اکیس، برطانیہ میں دس، سلواکیہ میں سات، چیک جمہوریہ میں چھ، لیتھونیامیں پانچ، فرانس میں چار،رومانیہ، اٹلی اور سربیا میں دو،سپین میں تین، جبکہ نیدرلینڈ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق موسم کی شدت نے سب سے زیادہ بےگھر افراد اور مہاجرین کو متاثر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کی جانب سے بچوں، بزرگوں اور جسمانی یا دماغی طور پر کمزور افراد کے بھی ذیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔
خراب موسم کے باعث فضائی اور زمینی سفر بھی تا حال متاثر ہے ۔ برطانیہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی مزید پچاس سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ۔
دوسری جانب اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے جبکہ حکومت نے موسم کی صوتحال سے نمٹنے کیلئے فوج بھی طلب کر لی ۔