Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایمان کی طاقت کیا ہوتی ہے کہ انڈونیشیا کے امام مسجد نے سمجھا دیا

ایمان کی طاقت کیا ہوتی ہے کہ انڈونیشیا کے امام مسجد نے سمجھا دیا
August 7, 2018
جکارتہ (92 نیوز) ایمان کی طاقت کیا ہوتی ہے کہ انڈونیشیا کے امام مسجد نے سمجھا دیا ۔ انڈونیشیا میں زلزلے کے دوران بھی امام مسجد نے نماز جاری رکھی ۔ یہ روح پرور اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایمان کی طاقت ہرچیز سے مضبوط اور طاقتور ہوتی ہے ۔ ہم روزمرہ معمولات میں مختلف امتحانات سے گزرتے ہیں اور آزمائش کی گھڑی میں ایمان کی طاقت کا امتحان بھی ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک مشکل گھڑی انڈونیشیا کے زلزلے کے دوران بھی آئی جب تباہ کن زلزلے کے آگے سامنے کوئی عمارت بھی ٹھہر نہیں پارہی تھی ۔ لوگ جان بچانے کےلیے ادھر ادجر بھاگ رہےتھے۔ انڈونیشیا میں زلزلہ آیا تو اس وقت مساجد میں نمازکی ادائیگی جاری تھی۔ ان امام صاحب اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے والوں نے باجماعت نمازجاری تھی ۔ اس مشکل ترین وقت میں اپنی جان بچانے کے لیے باہر بھاگنے کے بجائے امام صاحب  نے نماز کی ادائیگی  جاری رکھی  اور جان بچانے کےلیے بھی نماز توڑکر باہر جانا گوارا نہ کیا۔