Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایماطوفان سے یورپ میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

ایماطوفان سے یورپ میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
March 4, 2018

لندن ( 92 نیوز) ایما طوفان سے یورپ بھر میں شہریوں کی مشکلات اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود انتظامیہ نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

بظاہر ایما طوفان کا سلسلہ تھمنا شروع ہو گیا  لیکن شہریوں کی مشکلات  ابھی تک کم نہ ہو سکیں ۔ یورپ کے بیشتر حصوں میں خراب موسم کے باعث ریل سروسز تاحال منسوخ ہیں اور  سیکڑوں مکانات ابھی تک بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

محمکہ موسمیات کی جانب سے یورپ کے بیشتر حصوں میں موسم معمول پر رہنے کی پیشن گوئی  کی گئی ہے ۔

۔اسی دوران ماحولیاتی ادارے کی جانب سے 16سیلابی وارننگز  جاری کر دی گئیں ، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔