Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایمازون ویب سائٹ کا مالک دنیا کا امیر ترین انسان، بل گیٹس کا دوسرا نمبر

ایمازون ویب سائٹ کا مالک دنیا کا امیر ترین انسان، بل گیٹس کا دوسرا نمبر
March 7, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) مائیکروسافٹ کو معروف ویب سائٹ ایمازون نے شکست سے دوچار کرڈالا ، امریکی میگزین فوربز کی نئی رپورٹ کے مطابق ایمازون کےبانی جیف بیزوس بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  اثاثوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے  ۔

امریکی میگزین فوربز نے 2018 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ، جس کے مطابق معروف ویب سائٹ ایمازون کےبانی جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ، وہ 112 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

کئی سالوں سے اس فہرست پر پہلے نمبر پر براجمان رہنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت میں کمی ہوئی ہے ، وہ 90 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 71 ارب ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل کمی ہوئی ہے ، وہ 544 سے 766 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں سے عرب شہزادے ولید بن طلال کا نام شامل نہیں ہے۔