Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایل ڈی اے نے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

ایل ڈی اے نے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کر دیا
October 2, 2018
لاہور (92 نیوز) ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے نے شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشابم کی مارکیٹ  گرا دی گئی۔ کسی بدمعاشی کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورایل ڈی اے نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ آپریشن کرنے والی ٹیموں نے مختلف مقامات پرغیرقانونی طور پر بنائی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشا بم کی مارکیٹ کا صفایا کر دیا۔ مارکیٹ کے ساتھ کھڑی تجاوزات بھی گرا دی گئیں۔ پی آئی اے روڈ پر بھی منشابم کے زیرقبضہ اراضی واگزارکرائی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران ایک شہری نے احتجاج کیا اور کہا کہ دکانیں گرانے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے اثرورسوخ کو خاطرمیں لائے بغیر آپریشن  جاری رہے گا۔ انارکلی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہاہے۔