Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایل ڈی اے سٹی میں ”جادوگروں“ کا راج‘ چارہزار پلاٹوں کی دس ہزار فائلیں بنا دیں

ایل ڈی اے سٹی میں ”جادوگروں“ کا راج‘ چارہزار پلاٹوں کی دس ہزار فائلیں بنا دیں
October 7, 2015
لاہور (92نیوز) سرکاری سرپرستی میں چلنے والے ایل ڈی اے سٹی کے پراجیکٹ میں کم زمین خرید کر زیادہ فائلیں بیچ دی گئیں۔ معاملہ علم میں آنے پر نیب حرکت میں آگیا اور ایل ڈی اے کے افسروں سمیت مارکیٹنگ کمپنی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سرپرستی میں شروع ہونے والے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کو ایل ڈی اے کے افسران نے پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنی کے توسط سے شروع کروایا جس نے تشہری مہم کی بھر مار کرکے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے موقع پر موجود زمین سے بڑھ کر فائلیں بیچ دیں جس کا علم جب خریداروں کو ہوا تو پہلے مرحلے میں تو مارکیٹنگ کمپنی کے دفاتر کا چکر لگاتے رہے اور پھر ایل ڈی اے کے اعلی افسران کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا مگر جب کچھ نہ بنا تو سائلین کی بڑی تعداد نیب پنجاب کے دفتر پہنچ گئی اور نیب نے تمام معاملے کو اچھی طرح دیکھنے کے بعد انکوائری شروع کردی ہے اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے علاوہ سٹار مارکیٹنگ کمپنی کے ذمہ داروں سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کے لئے ابھی تک صرف چار ہزار کنال پر مشتمل پلاٹس کے لئے زمین خریدی گئی ہے مگر سٹار مارکیٹنگ کمپنی نے دس ہزار کنال پر مشتمل پلاٹس کی فائلیں فروخت کردی ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوں گئیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔