ایل ڈبلیو ایم سی کمپنی کرپشن اسکینڈل، خواجہ احمد حسان نیب لاہور میں پیش
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل میں خواجہ احمد حسان نیب لاہور میں پیش ہو گئے ۔خواجہ احمد حسان نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں نیب تحقیقاتی ٹیم کو بیان قلمبند کروایا۔
نیب کی مشترکہ ٹیم نے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب احمد احسان سے ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے متعلق تحقیقات کیں ۔
خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق کئی اہم فیصلے ہوئے جن متعلق نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا۔
نیب نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو 22جون کو پھر طلب کرلیا۔ دوسری جانب سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرنےنیب کو8 کروڑ 20 لاکھ جمع کرا دئیے ۔