Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی
September 1, 2015
لاہور(92نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کمی،گھریلو سلنڈر 72 روپے اور کمرشل سلنڈر 288 روپے سستا ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر  نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس سےگھریلو سلنڈر 72 روپے اور کمرشل سلنڈر 288 روپے سستا ہوگیا۔ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو گرام جبکہ لاہور فیصل آباد،جہلم اور سیالکوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 75 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔ میر پورآزاد کشمیر میں ایل پی جی 85 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوگی،عرفان کھوکھر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد،فاٹا اور کے پی کے میں ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے ۔ گلگت بلستستان اور مری میں ایل پی جی 100 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوگئی۔