Sunday, October 2, 2022

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ
لاہور(92نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سردی کے بڑھتے ہی گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ سے گھریلو سلنڈر ایک سو بیس اور کمرشل سلنڈر چار سو اسی روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے ۔