Wednesday, September 28, 2022

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

کراچی ( 92 نیوز ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد پر پریمیم بونس ، سگنیچر بونس ریگولیٹری ڈیوٹی کیساتھ لیوی ٹیکس کی مد میں جگا ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں جس سے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔
ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق غیر معیاری سلنڈرز بنانے والے کارخانوں کیخلاف آپریشن کرنے کی بجائے پولیس ہمارے دکانداروں کو تنگ کرتی ہے ۔ ایسے میں کاروبار کرنا تقریبا نا ممکن ہوچکا ہے ۔
ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مسائل کرے ورنہ 9 دسمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔