ایل پی جی پر فی کلو 4.66روپے لیوی ٹیکس عائد
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی پر فی کلو چار روپے 66 پیسے لیوی ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔
گھریلو صارفین کیلئے نئی قیمت ایک سو بارہ روپے بانوے پیسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ، اورگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔