ایل این جی کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی(92نیوز)ایل این جی کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔
بحری جہاز 1 لاکھ 47 ہزار کیوبک فٹ گیس لے کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق قطر سے ایل این جی کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے۔
بحری جہاز سمندرگہرا نہ ہونے کے باعث ٹرمینل سے نہ جڑ سکا۔
پورٹ قاسم پر کرینوں کے ذریعے سمندر کو گہرا کیا جا رہا ہے جس کے بعد بحری جہاز گیس ٹرمینل سے جڑ جائےگا ۔
وزارت پٹرولیم ذرائع کہتے ہیں کہ جہاز میں 1 لاکھ 47 ہزار کیوبک فٹ گیس موجودہے۔