ایل این جی کیس ، شاہد خاقان عباسی کو 25 اپریل تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

اسلام اباد (92 نیوز) نیب راولپنڈی میں ایل این جی کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 25 اپریل تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 25 اپریل تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ تفتیشی افسران نے کیس کی پیشرفت سے متعلق ڈی جی نیب عرفان منگی کو آگاہ کر دیا۔
نیب راولپنڈی نے تین بار جواب جمع کرانے کی مہلت دی۔ مجموعی طور پر 6 نوٹسز جاری کیے گئے۔ شاہد خاقان عباسی تاحال مکمل جواب جمع نہیں کرا سکے۔ اثاثہ جات کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک کے جوابات "سوال چنا جواب گندم کے مترادف ہیں"۔
شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر نیب نے وزارت پٹرولیم سے رابطہ کیا۔ ریکارڈ کے حصول میں بھی مدد کی۔ شاہد خاقان عباسی طلبی سے قبل مکمل جواب دینے کا دعویٰ کرتے رہے۔ نیب افسران نے پیشرفت سے حکام کو آگاہ کر دیا۔