Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی 27 جولائی تک ملتوی

ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی 27 جولائی تک ملتوی
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی 27 جولائی تک ملتوی ہو گئی۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔

شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا غیر نمائندہ حکومت نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ چئیرمین نیب نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا کسی اور نے نہیں دیا۔ چئیرمین نیب نے ادارے کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ زبان بندی کی جا رہی ہے۔

لیگی رہنما بولے قانون میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی ریفرنس کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ چئیرمین نیب عدالت کا فیصلہ پڑھیں۔ نیب حکومت کےاسیکنڈل چھپانے کا ادارہ بن گیا ہے۔ ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالنے والے بھی نہیں بچیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی فتح کا دعوی بھی کر دیا، بولے کشمیر الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، ہم 45 نشستوں اکتفا نہیں کر سکے تو کشمیر کاز پر کیا بات کریں گے۔ وزراء کشمیر میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ معاملے پر زیادہ سے زیادہ کمیشن بن جائے گا اور معاملہ ختم ہو جائے گا۔