Saturday, July 27, 2024

 ایل او سی کی خلاف ورزی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ دیا گیا

 ایل او سی کی خلاف ورزی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ دیا گیا
February 8, 2017
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کی لگاتارسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کا احتجاج پہ احتجاج کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے احتجاج کرڈالا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی بھی ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی پھر وہی حرکت اور پاکستان کا پھر وہی ردعمل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان اشفاق کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پرڈی جی ساﺅتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے بھی کیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر مقامی نوجوان شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جام شہادت نوش کرگیا۔ اس واقعے پر بھارتی میڈیا نے بے تکی خبر چلائی جس میں بی ایس ایف نے یہ دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل بارڈر پر باڑ سے 50 میٹر دور مشکوک نقل وحرکت پرفائرنگ کی گئی