Friday, September 30, 2022

ایل او سی پر کھرمنگ کے نوجوان نے دریائے سندھ کے درمیان پاکستانی پرچم لہرا دیا

ایل او سی پر کھرمنگ کے نوجوان نے دریائے سندھ کے درمیان پاکستانی پرچم لہرا دیا
اسکردو (92 نیوز) اسکردو میں ایل او سی پر کھرمنگ کے نوجوان نے کارنامہ انجام دیدیا، نوجوان نے دریائے سندھ کے درمیان پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ نوجوان کے شدید سردی میں کارنامے پر سب حیراں رہ گئے۔ نوجوان نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے نام کردیا۔ برف پوش پہاڑیوں کے دامن دریائے سندھ کے بیچ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔