Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایل او سی پر کشیدگی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ایل او سی پر کشیدگی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
January 23, 2018

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا ہے ۔
نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال پراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش ہے ۔
ادھر ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ سکریٹری جنرل اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔