ایل او سی ، پاکستان نے بھارت کی فالس فلیگ آپریشن پلاننگ ناکام بنادی
![ایل او سی ، پاکستان نے بھارت کی فالس فلیگ آپریشن پلاننگ ناکام بنادی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/08/LOC-1.jpg)
لاہور(روزنامہ 92 نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارت کی فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کی موومنٹ سپاٹ کر لی اور کائونٹر آپریشن کر کے بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگزکی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی پلاننگ کو ناکام بنا دیا ۔
اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ٹاپ سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 15کورسے آپریٹ کرنیوالی ملٹری انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ انیلیسز ونگ کی جوائنٹ آپریشنز ٹیم فار سبورسیو ایکشن کی ایل او سی کے سات سیکٹرز سے فالس فلیگ آپریشن لانچ کرنے کی موومنٹ سپاٹ کی گئی اور کاونٹر آپریشن کے نتیجے میں بھارتی پلاننگ کو ناکام بنا دیا گیا۔
پاکستان کے پریمیئر انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کی غیر معمولی موومنٹ کو سپاٹ کرتے ہوئے سپیشل بارڈر ایکشن ٹیمز کیساتھ کائونٹر آپریشن لانچ کئے جن کے نتیجہ میں فالس فلیگ آپریشنز کی لانچنگ ناکام بنا دی گئی۔بھارتی فوج کی 15کور مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے معاملات کو دیکھتی ہے ۔
بھارت نےایل او سی کے کھوئی رٹہ،کیل،لیپا، فارورڈ کہوٹہ،حاجی پیر پاس جھمب،نکیال اور تتہ پانی سیکٹرز کیساتھ فالس فلیگ آپریشنز لانچ کرنے کی تیاری کر رکھی تھی، دشمن کے فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کا رنگ مقامی نہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیج رہا ہے ۔