Thursday, February 9, 2023

ایل او سی، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 13 سالہ بچی شہید، والدہ اور بھائی زخمی

ایل او سی، بھارتی فورسز کی فائرنگ، 13 سالہ بچی شہید، والدہ اور بھائی زخمی
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر 13 سالہ بچی شہید جبکہ والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ہندوستان، چین کے ہاتھوں تاریخی ہذیمت پر بھی باز نہ آیا۔ ہندوستانی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز نے گزشتہ رات حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز نے رات گئے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید 13 سالہ اقراء شبیر کا تعلق منسار گاؤں، بیڈوری سیکٹر سے ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو بھرپور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔