Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایلی سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچا دی

ایلی سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچا دی
September 20, 2018
لندن (92 نیوز) ایلی نامی سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچا دی۔ طوفانی ہواؤں کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں مکانات اور بجلی سے محروم ہو گئے۔ سمندری طوفان کے باعث تیز ہواؤں سے درخت بھی اکھڑ کر رہ گئے جبکہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب طوفان نے ملک بھر کے بیشتر حصوں میں آمدورفت سمیت نظام زندگی میں درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں شدید طوفان کے سبب جانی نقصان کی ایمبر جبکہ انگلینڈ اور مشرقی ویلز میں موسم کی ییلو وارننگ جاری کی تھی۔ طوفان کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔