ایلین کے کہنے پر ون ڈائریکشن گروپ کو چھوڑا : پاپ سنگر زین ملک

لندن (ویب ڈیسک) انگلش پاپ گلوکار زین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایلین (خلائی مخلوق)کے کہنے پر ون ڈائریکشن کو چھوڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 23سالہ زین جاوید عرف جاوید ملک انگلش گلوکار اور سونگ رائٹر ہیں۔ وہ انگلش آئرش لڑکوں پر مشتمل سنگر گروپ ون ڈائریکشن کا حصہ تھے مگر گزشتہ برس انہوں نے گروپ کو خیرباد کہہ دیا۔
اس وقت انگلش گلوکار نے ایک نئے پراجیکٹ ملنے کو گروپ چھوڑنے کی وجہ قرار دیا تھا مگر اب ایک شوبز جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ خواب میں ایک ایلین نے انہیں ون ڈائریکشن کو چھوڑنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے فوری عملدرآمد کیا۔