Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف ڈی اے نے سٹی ہاؤسنگ سکیم سیل کر دی

ایف ڈی اے نے سٹی ہاؤسنگ سکیم سیل کر دی
August 6, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سٹی ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ کے خلاف  تعمیراتی مراحل کی منظوری نہ لینے پر کارروائی کرتے ہوئے کالونی کو سیل کر دیا ہے، کارروائی کے لئے جانے والی ٹیم کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی سمندری روڈ پر سٹی ہاوسنگ سکیم کی تعمیر پر کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا، ایف ڈی اے کی جانب سے تھانہ صدر میں سٹی ہاؤسنگ کالونی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سٹی ہاوسنگ سکیم انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات رکوانے کے لئے جانے والی ایف ڈی اےکی  ٹیم کو پہلے تشدد کا نشانہ پھر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں رہائی دلوائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ دو دن گزرنے کے باوجود پولیس کی طرف سے مقدمہ کے لئے دی جانے والی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔