Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایف سی کی مہمند ایجنسی میں کارروائی،اسلحہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

ایف سی کی مہمند ایجنسی میں کارروائی،اسلحہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
July 25, 2017

راولپنڈی (92نیوز)ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی کی مہمند ایجنسی میں کارروائی،اسلحہ بارود کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن رد الفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ ایف سی نے مہمند ایجنسی کے علاقے دواگئی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  اسلحہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے ۔

اسلحے میں  سب مشین گنزآرپی جی سیون راکٹس خود کش جیکٹس ریموٹ کنٹرول بم اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں ۔