Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف سی کا کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،8گرفتار

ایف سی کا کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،8گرفتار
March 17, 2015
کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹیرکور نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے جوائنٹ روڈکوئٹہ سے 08مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ زیر حراست مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئر کور بلو چستان نے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران 05خود کار ہتھیاراور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا۔ دریں اثناءفرنٹیئر کور بلو چستان نے حب کے علاقے لیڈا چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہو ئے غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے مختلف مسافرکوچوں سے12000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اور گوادر سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔