Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ایف سی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، صدر ممنون حسین کے بیٹے پر قاتلانہ حملے میں ملوث 4دہشت گرد گرفتار کر لئے

ایف سی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، صدر ممنون حسین کے بیٹے پر قاتلانہ حملے میں ملوث 4دہشت گرد گرفتار کر لئے
May 26, 2015
کوئٹہ (92نیوز) ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشت گرد حب اور گردونواح میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے جبکہ اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ ایک روز قبل حب میں صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون کے قافلے پر بم حملہ میں بھی ملوث ہیں۔ دہشت گردوں سے دوران تفتیش اہم معلومات بھی ملیں جو دہشت گردی سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ دوسری طرف کوئٹہ کے علاقے سریاب میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار اور اسلحہ برامد کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔