Tuesday, February 20, 2024

ایف سی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ،پانچ دہشتگرد ہلاک دو گرفتار

ایف سی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ،پانچ دہشتگرد ہلاک دو گرفتار
June 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز)فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق آج صبح ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ضلع کچھی کے علاقے کٹان میں کارروائی کی جس میں ایک مکان سے ایک دہشت گرد کو گرفتار جبکہ بھای مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا دوسری کارروائی ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کوہلو کے علاقے بوہری میں کی جہاں سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں ایف سی کی جانب سے پنجگور کے علاقے پرو م میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں شر پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گرد سرکاری تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔