Wednesday, September 28, 2022

ایف سی کالج لاہور میں ریسورس سنٹر ڈاکٹر سعید شفقت کے نام سے موسوم

ایف سی کالج لاہور میں ریسورس سنٹر ڈاکٹر سعید شفقت کے نام سے موسوم

لاہور (92 نیوز) ایف سی کالج لاہور میں ریسورس سنٹر ڈاکٹر سعید شفقت کے نام سے موسوم کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر سی پی پی جی ڈاکٹر سعید شفقت کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ایف سی کالج میں ڈائریکٹر سی پی پی جی ڈاکٹر سعید شفقت کے اعزاز میں تقریب ہوگئی ۔ تقریب میں ایف سی کالج ریسورس سنٹر ڈاکٹر سعید شفقت سے موسوم کر دیا گیا۔

ریکٹر ایف سی کالج نے ڈاکٹر سعید شفقت کی پاکستان میں سوشل سائنسز کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں پبلک پالیسی کے طلبا، اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔